ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے لیے بعض شعبوں میں اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے لیے بعض شعبوں میں اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ

Wed, 03 Feb 2021 18:28:07  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،3 فروری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کی طرف سے کرونا وبا کے پیش نظر بعض شعبوں میں اوقا کار کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزیر برائے انسانی وسائل وسماجی بہبود احمد بن سلیمان الرارجحی نے کہا ہے کہ بعض پیشوں سے وابستہ مقامی شہریوں کے اوقات کار کو محدود کیا جا رہا ہے۔ بعض کے لیے گھرسے کام کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چاہے ان شہریوں کا متعلقہ کمپنیوں‌یا اداروں کے ساتھ براہ راست معاہدہ ہو یا وہ بالواسطہ طورپر ان کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کررہے ہوں۔

وزارت برائے انسانی وسائل کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے میں لیبرکنٹریکٹ اور آئوٹ سورسنگ خدمات شامل ہیں۔ ایسے شعبوں میں شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزارت انسانی وسائل اور وزارت مواصلات اور ٹیلی کام اتھارٹی، نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی اور گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے درمیان باہمی تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس فیصلے میں وہ تمام پیشے اور ملازمتیں شامل ہیں جو فون ، ای میل ، چیٹ ، سوشل میڈیا ، براہ راست ڈیلنگ یا گاہکوں اور صارفین کو دور سے سروسز فراہم کرسکتے ہیں۔


Share: